کراچی مینگروو میں نوجوانوں کا ماحولیاتی اقدام

newsdesk
1 Min Read

اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے خواتین (یو این ویمن) پاکستان اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مشترکہ طور پر نوجوان موسمیاتی کارکنان کے لیے کراچی کے کورنگی کریک مینگروو فاریسٹ کا مطالعاتی دورہ منعقد کیا۔ اس دورے کا مقصد نوجوانوں کو ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے عملی اقدامات سے روشناس کرانا تھا۔

دورے کے دوران نوجوانوں کو مینگرووز کے جنگلات میں لے جایا گیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ یہ درخت نہ صرف ساحلی علاقوں کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی نظام میں نمایاں کردار بھی ادا کرتے ہیں۔ شرکاء نے قدرتی ماحولیاتی حلوں کا مشاہدہ کیا اور اس بات کا عملی تجربہ حاصل کیا کہ کس طرح یہ جنگلات موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

یو این ویمن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ نوجوان موسمیاتی کارکنان مستقبل میں پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے اور اس کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس طرح کے مطالعاتی دورے نوجوانوں میں شعور اور ذمہ داری کی حس پیدا کرنے کے لیے بے حد اہم ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے