دوحہ، قطر میں موبائل ورلڈ کانگریس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے جی ایس ایم اے کی قیادت سے ملاقات کی جہاں عالمی موبائل صنعت کے تازہ رجحانات اور مستقبل کے ڈیجیٹل امکانات پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ڈیجیٹل سروسز کے فروغ، بہتر کنیکٹیویٹی اور ٹیکنالوجی میں جدت کے ذریعے عوامی فائدے کے موضوعات نمایاں رہے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل سروسز کی رسائی بڑھانے اور اصلاحاتی ایجنڈے پر اقدامات سے قیادت کو تفصیلاً آگاہ کیا۔شرکائے اجلاس نے کنیکٹیویٹی اور ٹیک انوویشن کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیا اور صنعتی رجحانات کی روشنی میں تعاون کے نئے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور جی ایس ایم اے کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے امکانات تسلیم کیے۔ملاقات کے دوران پالیسی مشاورت، نجی شعبے کے ساتھ اشتراک اور تکنیکی شراکت داری کے عملی مراحل پر بھی بات ہوئی تاکہڈیجیٹل سروسز کے ذریعے عوامی خدمات میں بہتری لائی جا سکے۔ وفاقی وزیر نے مستقبل قریب میں مشترکہ منصوبوں اور مشاورتی فورمز کے ذریعے تعلقات کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی پر بھی اتفاق کیا۔یہ ملاقات اس بات کی عکاس ہے کہ بین الاقوامی موبائل برادری کے ساتھ مضبوط روابط پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو عملی جامہ پہنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں ملک کو نئی راہیں مل سکتی ہیں۔
