جاپان کی حکومت نے ۱۱ نومبر کو اسلام آباد میں عدالتی کمپلیکس کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ واقعے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ عدالتی کمپلیکس حملہ کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا پیغام دیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی گئی۔جاپان کی حکومت نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔یہ بیان جاپان کے سفیر برائے پاکستان اکاماتسو شوئیچی نے جاری کیا جس میں انہوں نے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کے لیے نیک خواہشات کا اعادہ کیا۔ جاپان کی جانب سے ایسے واقعات کی مذمت اور متاثرین کی پشت پناہی کو واضح طور پر دہرایا گیا ہے۔
