اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈی ایچ او آفس کے مطابق ان میں سے 16 مریض اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔
رواں سال اب تک ڈینگی کے کل 554 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
دیہی علاقوں سے 417 جبکہ شہری علاقوں سے 137 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
554 کیسز میں سے 505 پر ریسپانس مکمل کر لیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقوں کے 17,176 گھروں میں اسپرے اور فوگنگ کی گئی ہے۔
رواں ماہ 12,493 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ختم کیے گئے۔
کل 610,580 انسدادی سرگرمیاں مکمل کی گئیں۔
یہ معلومات ڈی ایچ او آفس نے جاری کردہ اعلامیہ میں فراہم کی ہیں۔
