اسلام آباد میں دفاعی برآمدات پر تعاون کا نیا آغاز

newsdesk
1 Min Read

اسلام آباد میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اسد نواز خان سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد اور سیکریٹری شریار تاج نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی ای پی او کے حکام نے وفد کو ادارے کی کارکردگی اور دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں، مہمان وفد نے ڈسپلے سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کے دفاعی سازوسامان کی نمائش دکھائی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے مواقع پر غور کیا گیا۔ اس میں نئے ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور مشترکہ طور پر برآمدات کے فروغ سے متعلق اقدامات بھی شامل تھے۔ دونوں فریقین نے پاکستان کی دفاعی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے