ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے بیگم خالدہ ضیا کی طویل علالت کے پیش نظر ان کی جلد صحتیابی اور خیریت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈپٹی وزیر اعظم نے بیگم خالدہ ضیا کو وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے خصوصی پیغام اور خیرسگالی کے جذبات بھی پہنچائے۔ اسحاق ڈار نے بطور وزیر اعظم، بیگم خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش کے لیے شاندار خدمات کو سراہا۔ ملاقات کے دوران بیگم خالدہ ضیا کے 2006 میں پاکستان کے دورے کی یادیں بھی تازہ کی گئیں جنہیں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے خوبصورت لمحات کے طور پر یاد کیا گیا۔
اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
