اسلام آباد میں انفیکشن پریوینشن اور کنٹرول کی تربیت

newsdesk
1 Min Read

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جھپائیگو کے زیر اہتمام پانچ روزہ ریجنل ٹریننگ آف ٹرینرز پر انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹرول کے عنوان سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں آزاد جموں و کشمیر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سے صحت کے ماہرین نے شرکت کی، جس کا مقصد صحت کے شعبے سے وابستہ عملے کی مہارتوں میں اضافہ، تکنیکی معلومات کو بہتر بنانا اور استعداد کار کو فروغ دینا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ماہرین صحت کو انفیکشن کی روک تھام کے لیے جدید اصولوں اور طریقہ کار سے روشناس کرایا گیا، جس سے صحت کی سہولیات میں بہتری اور عوامی تحفظ میں اضافہ متوقع ہے۔ شراکت دار اداروں اور ماہرین صحت کی شرکت اس بات کا عکاس ہے کہ خطے میں صحت کے عملے کی تربیت اور طبی مراکز کو محفوظ بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس تربیت سے نہ صرف عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھیں گی بلکہ مریضوں کو مزید محفوظ اور معیاری صحت کی سہولیات بھی میسر آئیں گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے