آئی بی سی سی میں یوم آزادی کی شاندار تقریب

newsdesk
2 Min Read

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں اپنے دفتر میں پُروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی مالہ نے پرچم کشائی کی، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان خان اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن منیب جاوید بھی موجود تھے۔

تقریب میں وفاقی وزیرِ مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وجیہہ قمر، نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے آئی بی سی سی کے عملے کے ساتھ کیک کاٹا اور سبز پاکستان مہم کے تحت پام کا پودا بھی لگایا۔

اپنے خصوصی پیغام میں وجیہہ قمر نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں نوجوان سب سے بڑا سرمایہ ہیں جنہیں ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ "اُڑان پاکستان” پروگرام میں شامل ہوں تاکہ ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روشن مستقبل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

یومِ آزادی کی تقریب کے دوران، ڈاکٹر مالہ نے بھی پام کا پودا لگا کر ترقی اور سبز مستقبل کی علامت پیش کی۔ نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں، ڈاکٹر مالہ نے انہیں بڑے خواب دیکھنے، محنت اور اوصاف حمیدہ پر قائم رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر میں ایسی مثال قائم کریں جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہو اور دنیا میں پاکستان کو مثالی ملک بنایا جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے