HRDN کی اسپورٹس فار پیس پر اسٹریٹجک میٹنگ میں شرکت

newsdesk
2 Min Read

اسلام آباد میں منعقدہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی اسٹریٹجک میٹنگ میں ایچ آر ڈی این کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مس روبیلہ بنگش اور لائف ٹائم ممبر وقار حیدر اعوان نے شرکت کی۔ اس ملاقات کا مقصد کھیلوں کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم حکمت عملی پر غور کرنا تھا۔

اجلاس میں مقامی سطح پر تیار کردہ اسپورٹس ٹیکنیکل مینوئل اور مستقبل قریب میں ٹرینر آف ٹرینرز پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کھیل امن، برداشت اور معاشرتی شمولیت کے فروغ کے لیے مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے نوجوانوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر کو اس جدوجہد میں شامل کرنا ضروری ہے۔

ایچ آر ڈی این کے نمائندگان نے اس اجلاس میں نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور ان میں قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے سے معاشرتی تنازعات کم کیے جا سکتے ہیں اور ایک مثبت اور پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے