ایچ پی وی ویکسین مہم پر وزیر صحت اور گاوی کی ملاقات

newsdesk
2 Min Read

گاؤی مشن کے وفد کی وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات، HPV ویکسینیشن مہم پر تبادلہ خیال

اسلام آباد — وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے گاوی مشن کے وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں جاری "سر وائیکل کینسر کے خلاف HPV ویکسینیشن مہم” کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مہم کو کامیاب بنانے اور سروائیکل کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے فوری اور طولانی المدت اقدامات پر زور دیا گیا۔

وزیرِ صحت نے گاوی کی شراکت داری کو سراہا اور باور کرایا کہ اس تعاون سے عالمی تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے وزارتِ تعلیم کے ساتھ تعاون کو تقویت دی جا رہی ہے جبکہ 1166 ہیلپ لائن اور دیگر ذرائع کے ذریعے معلومات کی فراہمی کو موثر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

گاوی نے مقامی ویکسین کی تیاری میں معاونت اور ہیگزاویلنٹ ویکسین کے تعارف کے ضمن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی، جسے صحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت قرار دیا گیا۔ ملاقات میں صحت مند مستقبل کے لیے مربوط کوششوں اور ویکسین پہنچانے کے نظام کو مضبوط بنانے کے عزم پر بھی زور دیا گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے