تعلیمی نظام کے ذریعے ہاکی کی بحالی

newsdesk
2 Min Read

آئی بی سی سی میں نیشنل ایجوکیشن–ہاکی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد، 10 مارچ 2026: انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) کے سیکرٹریٹ اسلام آباد میں نیشنل ایجوکیشن–ہاکی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کے تعلیمی نظام کے ذریعے ہاکی کے فروغ اور بحالی کی قومی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت ڈاکٹر غلام علی ملاح اور محی الدین احمد وانی نے کی۔

ہاکی کی بحالی - تعلیمی نظام کے ذریعے ہاکی کی بحالی
انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن نے اسلام آباد میں اسکول اور بورڈ سطح پر ہاکی کی بحالی کے لیے 2026 سے 2029 تک حکمتِ عملی پیش کی

اجلاس میں مختلف تعلیمی بورڈز کے ڈائریکٹرز آف فزیکل ایجوکیشن، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندگان اور سابق اولمپینز حسن سردار، اصلاح الدین اور خواجہ جنید نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹری آئی پی سی نے IBCC–PHF اسکول اینڈ انٹر بورڈ ہاکی ریوائیول پروگرام (2026–2029) پیش کیا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور اسکولوں سے قومی سطح تک کھلاڑیوں کے لیے ایک منظم راستہ فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے میں اسکول سطح پر ہاکی کے فروغ، انٹر بورڈ مقابلوں کے انعقاد اور نوجوان کھلاڑیوں کی مؤثر تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی شعبے کے تعاون سے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے سابق اولمپینز سمیت ایک مشترکہ اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

 

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے