سینیٹر اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر برائے حقوقِ انسانی نے عالمی یومِ بچی ۲۰۲۵ کے موقع پر لڑکیوں کی ہمت، حوصلہ اور قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال کا موضوع ‘میں جو لڑکی ہوں، وہ تبدیلی جس کی میں قیادت کرتی ہوں’ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ لڑکیاں ترقی کی محض مستفید کنندہ نہیں بلکہ تبدیلی کی اصل پیش رو ہیںوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومتِ پاکستان لڑکیوں کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہی طریقہ کار لڑکیوں کی قیادت کو مستحکم کرے گا اور معاشرے میں ان کے حصہ داری کو فروغ دے گاسینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے زور دیا کہ لڑکیوں کی قیادت کو تقویت دینے کے لیے مستقل عزم درکار ہے اور اس عزم کا عملی اظہار اسی وقت ممکن ہوگا جب ہر لڑکی محفوظ، قابلِ قدر اور باوقار ماحول میں اپنے حقوق سے مستفید ہو سکے۔ حکومت اور سماج مل کر ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے کوشاں رہیں گے جہاں ہر لڑکی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ کر تبدیلی کی قیادت کر سکے
