گلگت بلتستان میں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس عشائیے کا اہتمام سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گلگت متولی خان نے کیا تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مصدق ملک نے متولی خان کے بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور مقامی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا۔ پروگرام میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ عشائیے کے دوران علاقائی مسائل، موسمیاتی تبدیلی اور مقامی ترقی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
