جرمنی کی سفیر نے صدر زرداری کو اسناد پیش کر دیں، پاک جرمن تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر سفیر نے پاک جرمن دوستی اور تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اینا لیپل نے کہا کہ ان کی ترجیح دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں باہمی تعاون اور اشتراک کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور ڈائیلاگ کو فروغ دیا جائے گا، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گا۔ سفیر کی تعیناتی دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات اور تعاون میں مزید بہتری کی امید کا پیغام ہے۔
