لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے پنجاب دفتر میں "فوڈ پروفیشنلز: فوڈ سیکٹر کے لیے انجن آف گروتھ” کے عنوان سے پہلی پی ایس ایف ایس ٹی مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ملک بھر سے خوراک کے شعبے سے وابستہ اہم رہنماؤں اور ماہرین نے شرکت کی۔
اس پروگرام کا مقصد خوراک کے شعبے میں نئی رجحانات اور جدید ایجادات کو اجاگر کرنا تھا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ کس طرح خوراک کے شعبے سے جڑے پروفیشنلز ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ مشاورتی اجلاس کے ذریعے صنعت سے وابستہ افراد کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا جہاں وہ ایک دوسرے سے روابط مضبوط بناتے ہوئے علم و تجربات کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔
شرکاء نے باہمی تعاون اور شراکت داری کے مواقع تلاش کیے اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی خوراک کی صنعت کو مستحکم بنانے کے لیے مسلسل جدت اور محنت ضروری ہے، تاکہ عالمی مارکیٹ میں بھی پاکستان کا نام روشن ہو۔
