راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں فلیٹر اینڈرائیڈ ڈویلپمنٹ تربیت

newsdesk
1 Min Read

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ORIC کے تعاون سے اینڈرائیڈ ڈیولپمنٹ ان فَلٹر ٹریننگ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طالبات کو جدید موبائل ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ کی مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا، تاکہ وہ گوگل فَلٹر کی مدد سے موثر اور جدید کروس پلیٹ فارم ایپس تخلیق کر سکیں۔

یہ پروگرام یونیورسٹی کی نئی ٹیکنالوجیز میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں عالمی آئی ٹی صنعت کے تقاضوں سے ہم آہنگ تیار کرنے کے عزم کی بہترین مثال ہے۔ ٹریننگ سے مستفید ہونے والی طالبات کو نہ صرف ترقی یافتہ تکنیکی علم حاصل ہوا بلکہ انہیں مستقبل میں بہتر روزگار کے مواقع کی بھی راہ ہموار ہوئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس منصوبے کو طالبات کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا ہے، جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ اس پروگرام سے ظاہر ہوتا ہے کہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی خواتین کو جدید علوم و فنون میں آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے