ایفجےڈبلیو کی سابقہ طالبہ سیدہ سمنہ علی کا حوصلہ افزا خطاب

newsdesk
1 Min Read

راولپنڈی۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں سابقہ طالبہ سیدہ سمنہ علی نے ایک حوصلہ افزا خطاب کیا۔ سیدہ سمنہ علی بیچ 1998-2001 کی گولڈ میڈلسٹ برائے اسلامیات اور میٹل بلنگ کی بانی ہیں۔ انہوں نے اپنی کاروباری جدوجہد، کارنیل یونیورسٹی، امریکہ میں اپنے انٹرپرینیورشپ کورس کے تجربات اور کاروباری زندگی میں عزم، مستقل مزاجی اور جدت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مقررہ سیشن کو گوگل کی ٹیم نے بھی کور کیا، جس سے خطاب کے دائرہ اثر میں اضافہ ہوا۔ طالبات نے ان کے مفید مشوروں اور متاثر کن کلمات کو سراہا اور اپنے پیشہ ورانہ راستوں میں انہی اقدار پر عمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے