ماہر امراض کے لیے قومی تربیتی پروگرام اور ڈیجیٹل نگرانی

newsdesk
1 Min Read

ڈاکٹر عمران یونس، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پبلک ہیلتھ اور ایپیڈیمولوجسٹ، نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر دا پینگ لو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ماہرین نے ملک میں صحت سے متعلق قومی ٹیمیں بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، تاکہ صحت کے شعبے میں ادارہ جاتی مہارت کو فروغ دیا جا سکے اور اسے مزید موثر، پائیدار اور خودکفیل بنایا جا سکے۔

بات چیت کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کی مدد سے ایپیڈیمولوجسٹ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامز اور ماڈیولز تیار کیے جائیں گے۔ یہ تربیت آن لائن فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے دی جائے گی، تاکہ صحت کے ماہرین مستقبل کے خدشات اور چیلنجز سے بہتر انداز میں نمٹ سکیں۔

دونوں ماہرین نے اس بات کو بھی اہم قرار دیا کہ ملک میں ایپیڈیمولوجی، ڈیٹا سائنس اور ڈیجیٹل سرویلنس کے شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جائے اور اس سلسلے میں تربیت یافتہ ماہرین کو کلیدی کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے۔ اس طرح کی کاوشوں سے پاکستان میں صحت کے شعبے کو جدت کے ساتھ مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے