اسلام آباد کے سیکٹر ایف-11/1 میں باون منزلہ رہائشی منصوبے "دی کورٹیارڈ ریزیڈنسز اپارٹمنٹ کمپلیکس” کے ماحولیاتی اثرات کی رپورٹ (ای آئی اے) پر عوامی سماعت منعقد ہوئی۔ اس سماعت میں فضائی معیار، شور، ٹریفک کی بھیڑ، ٹھوس کچرے کی پیداوار اور حیاتیاتی تنوع پر ممکنہ اثرات جیسے اہم ماحولیاتی خدشات زیربحث آئے۔
اس موقع پر مختلف شرکاء خصوصاً تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد نے متعدد سوالات اٹھائے اور گہری تشویش کا اظہار کیا۔ منصوبے کے منتظمین اور ان کی ٹیم نے اس حوالے سے شرکاء کے سوالات اور اعتراضات کے جواب دیے اور ماحول سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔ آخر میں منصوبے کے منتظم نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ تمام ماحولیاتی مسائل شرکاء کی تجاویز کے مطابق حل کیے جائیں گے۔
