ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے مائڈاس سیفٹی کے ساتھ شراکت

newsdesk
2 Min Read
ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے مائڈاس سیفٹی کے لیے ڈی اینڈ بی فنانس اینالیٹکس فراہم کیا تاکہ مالیاتی فیصلے مضبوط اور شفاف ہوں۔

پاکستان میں کارپوریٹ فنانس، کریڈٹ رسک اور ڈیٹا کے انٹیلیجنس کی بنیاد پر فیصلہ سازی کریں گی

ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے مائیڈاس سیفٹی کے درمیان ڈی اینڈ بی کریڈٹ اینالیسٹس کے لئے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

کراچی: کارپوریٹس اپنے مالیاتی رسک کو کم کرنے کے لئے ڈیٹا انٹیلیجنس کا استعمال کررہی ہیں۔ اسی حوالے سے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے ‘ڈی اینڈ بی فنانس اینالیسٹس کو مائیڈاس سیفٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس شراکدسری کے زریعے مائیڈاس سیفٹی کو ڈیٹا کے تجزیئے کی بنیاد مالیاتی فیصلہ سازی ممکن ہوگی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان کے دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کمپنیوں کی اعلی قیادت نے شرکت کی۔ مائیڈاس سیفٹی پاکستان کے جنرل منیجر آئی ٹی خواجہ خرم، گروپ کمرشل فنانس منیجر حسن وہرا، اور سی ایف او کاشان منصوری نے شرکت کی۔ یہ شرکت داری اس بات کی غماز ہے کہ مالیاتی فیصلہ سازی میں جدید اینالیٹکس (تجزیاتی ٹولز) کی طلب بڑھ رہی ہے۔
بڑھتی ہوئی
ڈی اینڈ بی فنانس اینالیٹکس کے زریعے کمپنیوں کو فنانس کریڈٹ رسک (ادائیگی کے خطرات) ہموار مالیاتی تجزیے کرنے اور ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے عالمی تجارتی ڈیٹا بیس کی مدد سے کمپنیوں کی مکمل معلومات تک رسائی میں مدد دیتا ہے۔
آپریشنل کارکردگی ڈیٹا انٹیلی جنس کی بنیاد پر، یہ حل مائیڈاس سیفٹی کو اس کے مالیاتی اقدامات کو مستحکم کرنے اور آپریشنل کارکردگی اور پائیدار کاروباری ترقی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دے گا۔
اس تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان کے سی بی او زبیر قریشی نے کہا ہمیں مائیڈاس سیفٹی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کیونکہ وہ اپنے پارٹنر ایویلیوایشن فریم ورک (شراکت داروں کی جانچ کے نظام) کو مضبوط بنانے کے لیے ‘ڈی اینڈ بی فنانشل اینالیٹکس’ پلیٹ فارم اپنا رہے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے