ڈریپ کا آئی ایس او 9001:2015 تربیتی سیشن، ریگولیٹری نظام میں معیار اور شفافیت کے فروغ کی جانب اہم قدم

newsdesk
2 Min Read

ڈریگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (آئی ایس او 9001:2015) کے نفاذ سے متعلق ایک جامع تربیتی نشست کا انعقاد کیا، جس میں ڈریپ اور آئی سی ٹی کے سو سے زائد افسران نے شرکت کی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنا اور تمام شعبہ جات میں معیار، کارکردگی اور تسلسل کے ساتھ بہتری کو فروغ دینا تھا۔

اس پروگرام میں آئی ایس او 9001:2015 کی تمام شقوں اور تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور اس کے اطلاق کو قومی ریگولیٹری سسٹم کے تناظر میں پرکھا گیا۔ ٹی یو وی آسٹریا کے لیڈ آڈیٹر اور ٹرینر عمر حبیب نے شرکاء کو کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے عملی پہلوؤں اور فوائد سے آگاہ کیا، اور وضاحت کی کہ کس طرح عالمی اصول ملکی ریگولیٹری عمل میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔

تقریب کا ایک منفرد پہلو “لیڈرشپ تھیٹر” تھا جو معروف موٹیویشنل اسپیکر عدنان اعظم نے پیش کیا۔ انہوں نے حاضرین کو لیڈرشپ کی اہمیت اور ادارے میں مثبت اور معیاری تبدیلی کے فروغ پر زور دیا۔

یہ تربیتی سیشن ڈریپ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جو ادارے کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کے ریگولیٹری نظام میں معیار، شفافیت اور پائیدار بہتری کو مرکزی حیثیت دی جائے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے