ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد سلیم خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کی صحت کے شعبے میں خدمات اور پیشہ ورانہ کردار کو سراہا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ڈاکٹر سلیم کی طویل اور قابلِ تحسین ملازمت کا اعتراف کرنا تھا۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاہد یونس سمیت متعدد ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔ مقررین نے ڈاکٹر محمد سلیم کی دیانتداری، ایمانداری اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار دیگر افسران کے لیے مثال ہے اور صحت کے شعبے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تقریب میں ایچ ار ایم کے ڈاکٹر محمد عارف خان، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر عثمان شاہ، ڈائریکٹر ایم سی ایچ ڈاکٹر خضر حیات، ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر فضل مجید، ڈائریکٹر ڈی ایچ آئی ایس محمد سلیم، ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر فضل رحمان اور دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ کے تمام سٹاف کی جانب سے ڈاکٹر محمد سلیم کو ایک شیلڈ پیش کی گئی۔
ڈاکٹر محمد سلیم نے اس اعزاز پر تمام ہیلتھ سٹاف سے اظہار تشکر کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
