لاہور میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کا نیا توسیعی بلاک

newsdesk
2 Min Read
لاہور ریجنل سینٹر کے نئے توسیعی بلاک میں کونسل ممبران کے اعزاز میں عشائیہ منعقد ہوا، مہمانوں نے سہولیات اور اعلیٰ طبی تعلیم کے مواقع سراہے

لاہور ریجنل مرکز کے نئے توسیعی بلاک میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے کونسل ممبران کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ منعقد ہوا جس میں اس نئے توسیعی بلاک کا باقاعدہ تعارف بھی کرایا گیا۔تقریب میں چاروں صوبوں سے آئے ہوئے کونسلرز، طبی اداروں کے سربراہان، وائس چانسلرز، سینئر پروفیسرز، ڈینز اور مختلف ہسپتالوں کے اساتذہ و دیگر فیکلٹی ارکان نے شرکت کی اور موجودہ سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔صدر کالج، پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ یہ عمارت بڑھتی ہوئی فیلوز اور تربیت پذیر ڈاکٹروں کی تعداد اور پارکنگ کے مسائل کے حل کے پیشِ نظر حاصل کی گئی ہے اور اس کا مقصد تربیتی سرگرمیوں کے مناسب انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔مہمانوں نے توسیعی بلاک کا معائنہ کرنے کے بعد اسے اعلیٰ طبی تعلیم کے فروغ کا مرکز قرار دیا اور کہا کہ یہ سہولتیں ملک بھر سے آنے والے ٹرینیز اور رہائشی ڈاکٹروں کے لئے مفید ثابت ہوں گی جبکہ جگہ اور پارکنگ کے مسائل میں بھی واضح کمی آئے گی۔اس نئے منصوبے کو کالج کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا اور شرکا نے توقع ظاہر کی کہ توسیعی بلاک آنے والے وقت میں تربیت اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے