فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی پر مبارکباد

newsdesk
2 Min Read
فیڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز منصب پر تقرری پر صدر ایف پی سی سی آئی اور کاروباری طبقے کی مبارکباد اور اعتماد کا اظہار

عاطف اکرام شیخ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی پر کاروباری برادری کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ فیصلہ ملکی سلامتی کے تناظر میں خوش آئند ہے۔ کاروباری حلقے نے بھی عاصم منیر کی تقرری کو قومی سلامتی کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تقرری دفاعی شعبے کے لیے خوشخبری ہے اور ان کی ماضی کی دلیرانہ قیادت اور شاندار فیصلہ سازی نے عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو مضبوط کیا ہے۔ کاروباری کمیونٹی نے اس تعیناتی کو مستقبل کے لیے محفوظ اور مثبت اقدام قرار دیا۔عاطف اکرام شیخ نے وفاقی حکومت کے فیصلے کو مستقبل کے منظر نامے کو دیکھتے ہوئے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور عسکری سطح پر منظم فیصلہ سازی اور طویل المدت پالیسی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قیادت ملک کو مقامی اور عالمی سطح پر بلندیاں دلانے میں مدد دے گی۔کاروباری طبقات نے توقع ظاہر کی کہ عاصم منیر کی قیادت میں دفاعی اور قومی سلامتی کے معاملات میں واضح حکمت عملی اور مستحکم فیصلے سامنے آئیں گے، جس سے ملک میں استحکام اور اعتماد کی فضا مضبوط ہوگی اور اقتصادی و دفاعی استحکام کو فروغ ملے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے