کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام پنجاب میں پیش رفت

newsdesk
1 Min Read

پنجاب کے چار اضلاع میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پروگرام میں اب تک ہونے والی پیش رفت، عملے کو درپیش مسائل اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

اجلاس میں رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور راجن پور میں پائلٹ بنیادوں پر شروع کیے گئے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے میدان میں کام کرنے کی مشکلات اور عملی رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پروگرام کی کامیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عوامی صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پروگرام کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لئے فیلڈ سے موصول ہونے والی رپورٹوں اور تجاویز کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے