سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کی نظرثانی پر اجلاس

newsdesk
1 Min Read

سیکریٹری ای پی اینڈ سی سی ڈی، محترمہ سلوت سعید کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کی پی سی ون میں مجوزہ ترامیم پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں منصوبے کے ڈائریکٹر ایس پی اینڈ آئی یو، ایڈیشنل سیکریٹری (ٹیکنیکل)، گرین کریڈٹ پروگرام کے ٹیم لیڈ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں منصوبے کے مختلف اجزاء کی بہتری، بجٹ کی از سر نو ترتیب اور عمل درآمد کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔ شرکاء نے اس امر پر خصوصی توجہ دی کہ پروگرام کے فوائد زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچ سکیں اور اس کی شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔ اجلاس کے دوران متعلقہ شعبوں کے تعاون اور جدید حکمت عملیوں کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے