اریڈ یونیورسٹی میں کلائمٹ جسٹس اور نیچر بیسڈ سلوشنز پر ہائی لیول پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد
راولپنڈی – پیر مہر علی شاہ اریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی نے کلائمٹ ہب فورم کے تعاون سے “کلائمٹ جسٹس اور نیچر بیسڈ سلوشنز: لوکل روٹس سے گلوبل امپیکٹ تک” کے موضوع پر ہائی لیول پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ اس ڈائیلاگ میں عالمی قانونی، علمی اور پالیسی ماہرین نے ہائبرڈ فارمیٹ میں شرکت کی اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) کی مشاورتی رائے کے تناظر میں کلائمٹ جسٹس پر گفتگو کی، جس میں ریاستوں پر ماحولیاتی نقصان کو روکنے اور آنے والی نسلوں کے حقوق کے تحفظ کی قانونی ذمہ داری کو تسلیم کیا گیا ہے۔
افتتاحی خطاب میں مس ارم خان، بانی کلائمٹ ہب فورم اور یو این این جی ایل فیلو، نے کلائمٹ فنانس کی منصفانہ تقسیم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، “لاس اینڈ ڈیمیج فنڈز ان لوگوں تک پہنچنے چاہئیں جو متاثر ہوتے ہیں – یہ محض وعدوں میں نہیں پھنسے رہنے چاہئیں۔ کلائمٹ فنانس قرض سے پاک، منصفانہ اور بآسانی دستیاب ہونا چاہیے۔” انہوں نے کلائمٹ جسٹس اینڈ ری جنریٹو سسٹمز کمیشن کے قیام کا بھی اعلان کیا جو ان نتائج کو آگے لے کر COP30 اور اس کے بعد تک بڑھائے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ قریشی، ڈین آف سائنسز، نے یونیورسٹی کی ماحولیاتی طور پر مضبوط زراعت، مینگرووز کی بحالی اور نیچر بیسڈ سلوشنز سے ہم آہنگ نصاب سازی میں قائدانہ حیثیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے سائنسز فیکلٹی کی کاوشوں کو پیش کیا، جن میں کلائمٹ چینج، فوڈ سیکیورٹی اور میڈیسنل پلانٹس پر پانچ بین الاقوامی کانفرنسز اور سیمینارز شامل تھے۔ انہوں نے پالیسی سازی اور سائنسی تحقیق کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شرکاء نے زور دیا کہ ICJ کا فیصلہ عالمی سطح پر پابند کلائمٹ ایکشن کے مطالبے کو مزید تقویت دیتا ہے۔ ماہرین نے نیچر بیسڈ سلوشنز کے ذریعے ایکو سسٹم کی بحالی اور کلائمٹ جسٹس میں گلوبل ساؤتھ کی قیادت کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔
ڈائیلاگ کے اختتام پر پانچ اہم نتائج سامنے آئے، جن میں لاس اینڈ ڈیمیج فنانس میں گلوبل ساؤتھ کی قیادت، PMAS-AAUR کے ساتھ ریسرچ اور پالیسی کا انضمام، اور نوجوانوں، اداروں اور مالیاتی نظام کے ذریعے کلائمٹ ریزیلینس کے لیے نئے راستے شامل تھے۔
