چیرمین سینٹ کی صادق سنجرانی سے تعزیتی ملاقات

newsdesk
1 Min Read

چیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ان کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

چیرمین سینٹ نے صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پہنچ کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر نمازِ جنازہ اور فاتحہ خوانی کے عمل میں شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کی نیت سے فاتحہ پڑھی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر جام کمال، خالد مگسی، سینیٹر ناصر بٹ، سینیٹر دلاور خان اور سینیٹر عبد القادر بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے