چیئرمین سینیٹ سے اہم شخصیات کی تعزیتی ملاقات

newsdesk
1 Min Read

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں گیلانی خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ملاقات کرنے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سید تنویر الحسن گیلانی ایک نیک سیرت اور باوقار انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ ان کا کردار ہمیشہ ملکی و قومی مفادات کے تحفظ کے لیے نمایاں رہا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سید تنویر الحسن گیلانی محب وطن، مخلص اور خدمت گزار شخصیت تھے، جنہوں نے ہر موقع پر ملک و قوم کی خدمت کو ترجیح دی۔ انہوں نے اہل خانہ اور اہل علاقہ کی طرف سے تعزیت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے