کیڈٹ کالج حسن ابدال کو ماڈل ڈیجیٹل ادارہ بنانے کی نئی پیش رفت

newsdesk
2 Min Read

وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کا مقصد کیڈٹ کالج حسن ابدال کو ماڈل ڈیجیٹل ادارہ بنانا ہے۔ اس اہم قدم سے نہ صرف طلبا کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا بلکہ یہ ادارہ پاکستان کے ڈیجیٹل ویژن کے سفر میں رہنمائی کرے گا۔

شراکت داری کے تحت کالج میں جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور سمارٹ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا، خصوصاً مصنوعی ذہانت، کوڈنگ اور جدید تعلیمی ٹولز کے شعبے میں۔

طلبا کے لیے کوڈنگ، روبوٹکس، سائبر سکیورٹی اور بلاک چین جیسے جدید شعبوں میں بوٹ کیمپس منعقد کیے جائیں گے، جس سے انہیں عصر حاضر کی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ وزارت آئی ٹی کے تحت چلنے والے اسٹارٹ اپس میں انٹرن شپ اور رہنمائی کے پروگرام بھی ترتیب دیے جائیں گے۔

تعاون کا یہ منصوبہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کی کوششوں میں ایک نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کو اس میدان میں صف اول کا ادارہ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے