قومی اسمبلی میں کیمبرج امتحان لیکیج پر جامعہ رپورٹ پیش

newsdesk
2 Min Read

اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی صبحبین غوری، عظیم الدین زاہد اور عبدالعلیم خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں کیمبرج کے امتحان میں پرچے کے لیک ہونے کے معاملے پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ کمیٹی اراکین نے اس موقع پر اسپیکر کو واقعے پر مبنی جامع رپورٹ بھی پیش کی۔

ملاقات کے دوران قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عظیم الدین زاہد نے وفاقی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ اور ثقافت کے حوالے سے کمیٹی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن صبحبین غوری نے امتحانی عمل کی شفافیت اور بہتری کے لیے مجوزہ اقدامات بیان کیے۔

کمیٹی اراکین نے کہا کہ کیمبرج کے امتحان کے حالیہ لیک سے طلبہ اور والدین میں شدید بے چینی پھیلی ہے اور اس حوالے سے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کمیٹی کی سفارشات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر جلدی اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ تعلیمی نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے