بوٹی مافیا کا منصوبہ ناکام امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

newsdesk
2 Min Read
راولپنڈی بورڈ میں کنٹرولر امتحانات نے دورے کے دوران ایک امیدوار کو فزکس میں نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا، کیس درج کر کے ڈسپلن برانچ بھیج دیا گیا۔

تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے انٹرمیڈیٹ سالانہ ٢٠٢٥ کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور سیکورٹی انتظامات، امیدواران کی نشستوں کا انتظام اور امتحانی عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران امتحانی عمل کی شفافیت اور میرٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔سرکاری گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں ایک امیدوار مشف زاہد رول نمبر ٨٠٤٦٣٧ کو فزکس کے پرچے میں نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ موقع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے امیدوار کے خلاف کیس درج کیا گیا اور معاملہ ڈسپلن برانچ، بورڈ آفس کو بھیج دیا گیا تاکہ ضروری تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا کہ بوٹی مافیا جیسے غیرقانونی عناصر کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے اور میرٹ و شفافیت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جاری کردہ صفر رواداری پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے تاکہ امتحانی عمل مکمل طور پر محفوظ اور شفاف رہے۔دورے کے حوالے سے ترجمان تعلیمی بورڈ ارسلان علی چیمہ نے بتایا کہ امتحانی مراکز میں سکیورٹی اور نشستوں کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور نقل کی کوششوں کو بروقت روکنے کے لیے کڑی نگرانی برقرار رکھی جائے گی۔ تعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ نقل کی ہر واردات کا بخوبی نوٹس لیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے ذریعے امتحانی عمل کی سالمیت کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے