قمبرشہدادکوٹ کے علاقے تعلقہ میروخان کے گاؤں نیو تھارو وڈھو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کیے گئے گھروں کا دورہ کیا۔ یہ گھر سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تعمیر کیے گئے ہیں۔
دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور انہیں جلد اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ اس موقع پر چیئرمین نے گھروں کے معیار اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور حکام کو متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
