چیف انفارمیشن کمشنر شعیب احمد صدیقی اور انفارمیشن کمشنر اعجاز حسن اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو چھ ماہی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کو کمیشن کی کارکردگی اور عوام کو معلومات کی فراہمی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ رپورٹ میں شفافیت، معلومات تک رسائی اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے کمیشن کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رپورٹ پیش کرنے پر کمشنرز کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں عوام کو معلومات کی فراہمی کے عمل میں مزید بہتری آئے گی۔
