دربار حضرت بری امام سرکار پر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات، باہمی روابط کے فروغ پر اتفاق
ملکی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دربارِ عالیہ حضرت بری امام سرکار پر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی ایک خصوصی ملاقات منعقد ہوئی جس میں موجودہ ملکی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی تفصیلات کے مطابق خادمِ اعلیٰ حضرت بری امام سرکارو بابا کلو سرکار مانسہر شریف، راجہ سرفراز اور اکرم کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما چوہدری ریاض نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر ریاض جنجوعہ، رانا عقیل سمیت دیگر نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیںملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال عوامی فلاح و بہبودتنظیمی امور اور سماجی خدمت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی مشاورت اور رابطوں کو مزید مضبوط بنا کر عوامی خدمت کے مشن کو تیز کیا جائے گااس موقع پر راجہ سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت اتحادبردباری اور سنجیدہ قیادت کا متقاضی ہے ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا ہوگی چوہدری ریاض نے ہمیشہ عوامی سیاست کو ترجیح دی ہے اور ان کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہو سکتی ہے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری ریاض نے کشمیر اور پنجاب میں پارٹی کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے مبصرین کے مطابق اگر پارٹی قیادت انہیں سنٹرل پنجاب کی مکمل تنظیمی ذمہ داری سونپتی ہے تو وہ صوبے میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیںملاقات کے اختتام پر تمام معزز شخصیات نے مشترکہ گروپ فوٹو بنوائی جسے سیاسی و سماجی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید مشاورتی نشستوں کا بھی امکان ہے۔
دربار حضرت بری امام سرکار پر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات، باہمی روابط کے فروغ پر اتفاق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
