سماجی رہنما صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کامن سینس کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ عقل و جذبات انسانی جوہر ہیں اور ان میں توازن ہی کامیابی کا زینہ بن جاتا ہے۔ عامر صدیقی نے بتایا کہ کامن سینس روزمرہ فیصلوں میں انسان کو درست سمت فراہم کرتا ہے اور اس کے استعمال سے فرد ایک نتیجہ خیز مقام حاصل کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کامن سینس انسان کی اچھائی اور برائی کو پرکھنے کی صلاحیت ہے اور بروقت حکمت عملی اور فیصلہ سازی کو ممکن بناتا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف کام موثر بنتا ہے بلکہ کامیابی بھی یقینی ہوتی ہے۔ کامن سینس کے فروغ کو انہوں نے سماجی بیداری اور فردی ذمہ داری کے ساتھ جوڑا۔عامر صدیقی نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران قومی اتحاد اور افواج پاکستان کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی حکمت عملی نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا، اس دلیری بھرے دفاع نے پاکستان کو عالمی سطح پر مضبوط مقام دلایا اور دنیا اب ہمارے دفاعی اور قائدانہ معیار کا اعتراف کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور اگر ہم متحد رہیں گے تو ہر میدان میں کامیابی ہماری ہوگی۔ حکومت سے اپیل کی کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ پائیدار ترقی کا آغاز ہوسکے۔ آخر میں انہوں نے یکجہتی اور حب الوطنی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان زندہ باد۔
