بحریہ یونیورسٹی کی ڈیجیٹل یونیورسٹیز ایشیا 2025 میں شمولیت

newsdesk
1 Min Read

بحریہ یونیورسٹی نے ہانگ کانگ کی لنک نان یونیورسٹی میں منعقدہ "ڈیجیٹل یونیورسٹیز ایشیا 2025” کانفرنس میں حصہ لیا۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کیا گیا، جس کا مقصد ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے سماجی انقلاب کو فروغ دینا تھا۔

بحریہ یونیورسٹی کے وفد میں مسٹر رضوان عامر (ڈائریکٹر آئی ٹی)، ڈاکٹر ثمیرہ کوثر (ڈائریکٹر سنٹر آف ایکسی لینس فار اے آئی) اور ڈاکٹر سمیعہ تحسین (ہیڈ سنٹر آف ایکسی لینس فار اے آئی) شامل تھے۔ ان نمائندوں نے ڈیجیٹل لرننگ، طلبہ کی کامیابی اور تحقیقی شعبوں میں تبدیلی کے حوالے سے اہم سیشنز میں شرکت کی۔

اس بین الاقوامی پلیٹ فارم نے نہ صرف تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کیا بلکہ مستقبل میں بین الاقوامی تعاون اور ڈیجیٹلائزیشن کی حامل اعلیٰ تعلیم کے لیے نئی راہیں بھی ہموار کیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے