لاہور کے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں "آزادی فیملی فن ریس” کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد خاندانوں کو صحت مند سرگرمی فراہم کرنا اور بچوں کے لیے خصوصی کیٹیگری متعارف کرانا ہے۔ اس ریس میں شرکت صرف ان افراد کو اجازت ہو گی جنہوں نے پہلے سے رجسٹریشن کروائی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق تمام شرکاء کے لیے محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ خصوصی شرٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے حصول کے لیے ہر فرد کو اپنا رجسٹریشن نمبر یاد رکھنا ضروری ہے۔ ریس کے اختتام پر انعام حاصل کرنے کے لیے جیتنے والے شرکاء کو اصل شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) یا بے فارم لازمی دکھانا ہوں گے، بصورت دیگر انعام نہیں دیا جائے گا۔
مزید براں، 14 سال سے کم عمر بچوں کے لیے الگ کیٹیگری رکھی گئی ہے، اور اس سے زائد عمر کے بچے اس کیٹیگری میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور نااہل تصور کیے جائیں گے۔ اس فیملی ریس کا مقصد معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ اور صحت مند مقابلے کی روایت کو آگے بڑھانا ہے۔
