آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستان کے عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سبز اور سفید پرچم کے ساتھ 14 اگست کا جوش و خروش قابل تعریف ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ، تعلیم، زراعت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دیرینہ تعلقات موجود ہیں۔ آسٹریلیا ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست رہا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں۔
آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستان اور آسٹریلیا میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو آزادی کے اس اہم دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی ہے۔
