عالمگیر شیخ کی ورلڈ پول ایسوسی ایشن بورڈ میں تقرری

newsdesk
2 Min Read

اسلام آباد بلئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (آئی بی ایس اے) نے عالمگیر شیخ کو ورلڈ پول ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عالمگیر شیخ کی شمولیت ایشیائی خطے میں کیو اسپورٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آئی بی ایس اے کے صدر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینئر نائب صدر سلیم اختر رانا، جنرل سیکرٹری محمد فہیم انور خان اور دیگر عہدیداران کا کہنا ہے کہ عالمگیر شیخ کا کھیل کے میدان میں وسیع تجربہ اور غیر متزلزل عزم عالمی سطح پر قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا۔

ورلڈ پول ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمگیر شیخ کو ایشین کنفیڈریشن آف بلئرڈ اسپورٹس (اے سی بی ایس) نے ڈبلیو پی اے بورڈ کے لیے اپنا نمائندہ نامزد کیا ہے۔

ڈبلیو پی اے کے مطابق، "مسٹر شیخ کیو اسپورٹس کی انتظامیہ میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور ایشیا میں بلئرڈز اور پول کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیمتی خدمات عالمی کیو اسپورٹس کمیونٹی کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔”

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے