این بی پی اعتماد اسلامی ایڈوانس سیلری کوعالمی اعزاز سے نوازا گی

newsdesk
3 Min Read
نیشنل بینک کی اعتماد اسلامی ایڈوانس تنخواہ کو دبئی میں قورس ری اینوینشن ایوارڈ ۲۰۲۵ میں سلور اعزاز ملا، جدت اور شمولیت کی پذیرائی

این بی پی اعتماد اسلامی ایڈوانس سیلری کوعالمی اعزاز سے نوازا گیا

اسلام آباد 06 دسمبر، 2025: این بی پی کے اعتماد اسلامی ایڈوانس سیلری کو Qorus Reinvention Award 2025میں سلور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈز مشرق وسطیٰ اور افریقہ (MEA) کے خطے سے بہترین تخلیق پر مبنی کاوشوں کو سراہنے کے لیے دبئی میں منعقدہ تیسرے Qorus Reinvention Award کی تقریب میں دیے گئے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کو اس کے منفرد خیال، مستحکم اثر اور انڈسٹری کے پہلے پروڈکٹ کی شاندار ایکزیکیوشن پر ڈسٹری بیوشن کیٹیگری میں منتخب کیا گیا۔

رواں سال کے پروگراموں میں دنیا بھر سے معروف بینکوں اور انشورنس کمپنیوں سے تقریباً 600 شرکاء نے شرکت کی۔ Qorus کی بنیاد 1971 میں رکھی گئی۔ یہ ایک عالمی غیرمنافع بخش ادارہ ہے جو بینکوں اور انشورنس کمپنیوں پر مشتمل ہے۔ اس کا ایکو سسٹم تحقیق، تجزیہ، تقریبات، خصوصی ڈیٹا اور فعال کمیونیٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے۔ Qorusایک سو 20 ممالک میں موجود 1200 سے زائد مالیاتی اداروں کے نیٹ ورک کو ایک غیرجانبدار پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں بہترین عالمی تجربات کا تبادلہ اور باہمی تعاون کوفروغ دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد مالیاتی صنعت کو جدت، وسعت اور مسلسل ترقی کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی نے اسلامی بینکنگ ٹیم اور تمام شراکت داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ”یہ اعزاز ہمارے شریعہ بورڈ کی رہنمائی، ریگولیٹرز کے تعاون اور پوری این بی پی فیملی کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔ اعتماد اسلامک ایڈوانس سیلری اسلامی بینکاری کے معیار، صارفین کی سہولت اور بامعنی مالی شمولیت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ میں اس اجتماعی کاوش کی دل سے قدر کرتا ہوں جس کی بدولت ہم نے یہ سنگِ میل حاصل کیا۔“

اعتماد اسلامک بینکنگ گروپ (AIBG) کے گروپ چیف فواد فرخ نے کہا، ”عالمی پلیٹ فارم پر سراہا جانا ہمارے وژن کی مضبوطی اور اُن کوششوں کا اعتراف ہے، جو ہم نے شریعہ کمپلائنٹ سلوشنز تیار کرنے کے لیے کی ہیں، جو حقیقی معنی میں ہمارے صارفین کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ یہ کامیابی ہماری مسلسل جدت پسندی، صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی اور پاکستان بھر میں اسلامی بینکنگ کی رسائی بڑھانے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔“

این بی پی جدت پر مبنی ترقی کے سفر میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ ایسے موقع پر اس اعزاز کا ملنا بینک کے اس عزم کو مزید مستحکم بناتا ہے کہ وہ قابلِ اعتماد، جامع اور مثبت تبدیلی لانے والے مالیاتی حل فراہم کرنا جاری رکھے۔ بینک اپنے صارفین کو ایسی مصنوعات فراہم کرنا چاہتا ہے جو سہولت، قدر اور دیرپا اثرات کی حامل ہوں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے