پاکستان میں اے آئی ریگولیٹری سینڈباکس کا اجرا اور نئے اقدامات

newsdesk
1 Min Read

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، شزا فاطمہ خواجہ کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت (اے آئی) ریگولیٹری سینڈ باکسز کے آغاز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اس منصوبے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت لانے والے افراد اور کمپنیوں کو ایک محفوظ اور لچکدار ماحول فراہم کرنا ہے، جہاں وہ اپنی تخلیقات کو آزما سکیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کے تحت 2027 تک پچاس کمپنیوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ اس کے علاؤہ اس منصوبے کے تحت کمپیوٹ گرڈز، ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی ریپوزٹریز سمیت بنیادی انفراسٹرکچر کی تیاری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، تاکہ مصنوعی ذہانت کی جدت کو فروغ ملے۔

حکام نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے پاکستان میں ہر سال پچاس نئے اے آئی ماڈلز تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس جدت طراز اقدام کے تحت نہ صرف مقامی سطح پر ٹیکنالوجی کی ترقی ممکن ہوگی بلکہ عالمی اداروں سے تعاون اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے