ریلیف انٹرنیشنل نے افغان پناہ گزینوں کی سماجی اور معاشی مشکلات کے حل کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد اربن علاقوں میں مقیم افغان پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کاجائزہ لینا، ان کے مسائل کو اُجاگر کرنا اور مستقبل میں سہولیات کی فراہمی کے موثر طریقے وضع کرنا تھا۔
ورکشاپ میں کمشنر برائے افغان پناہ گزین خیبر پختونخوا شکیل محمد خان صافی نے صدارت کی۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے نمائندے اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈر شریک ہوئے۔ شرکاء کو تحقیق کے اہم نتائج سے آگاہ کیا گیا اور پناہ گزینوں کو درپیش ترجیحی مسائل کو نمایاں کیا گیا۔
مختلف ماہرین نے ملک میں افغان پناہ گزینوں کو درپیش معاشی، سماجی اور سروس ڈیلیوری کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ اسکے علاوہ، باہمی ہم آہنگی اور اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔ ورکشاپ کے آخر میں تمام اداروں نے مل کر افغان پناہ گزینوں کے مسائل کے دیرپا حل اور مزید مؤثر تعاون پر اتفاق کیا۔
