پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ ممتاز نے کوہ سر یونیورسٹی میرہ میں فیکلٹی کے ساتھ مشترکہ دوپہر کے کھانے میں شرکت کی جہاں اساتذہ کی تدریسی خدمات اور یونیورسٹی کے اندر جاری علمی امور پر دوستانہ گفتگو ہوئی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان، رجسٹرار مس نسیم اختر اور پروفیسر ڈاکٹر رملا شاہد کے علاوہ فیکلٹی کے انچارج، معاون اساتذہ، شعبہ جاتی سربراہان اور لیکچررز بھی موجود تھے اور انہوں نے مختلف تدریسی اور انتظامی پہلوؤں پر اپنے مشورے پیش کیے۔فیکلٹی ممبران نے پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ ممتاز کو وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ ممتاز نے اس موقع پر اساتذہ کی محنت، اخلاقی وابستگی اور علمی خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو یونیورسٹی کی پیشرفت میں قابلِ قدر قرار دیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، تحقیق کو فروغ دینے اور طلبہ کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ ممتاز نے واضح کیا کہ وہ شعبہ جاتی مشاورت اور فیکلٹی کی شمولیت سے نیا وژن متعارف کروائیں گی تاکہ کوہ سر یونیورسٹی میرہ میں علمی ترقی کو تقویت ملے۔ملاقات غیر رسمی ماحول میں جاری رہی اور اس دوران فیکلٹی ممبران نے اپنے خیالات، خدشات اور تجاویز بھی شیئر کیں، جس سے یہ تاثر مضبوط ہوا کہ پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ ممتاز کی قیادت میں تعلیمی امور میں مشترکہ ذمہ داری اور تعاون کو فروغ ملے گا۔
