محکمہ اصلاح آبپاشی کے تحت تشکیل دی گئی کھال منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس جھنگ میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں، تکمیل کے مراحل اور مقامی زمینداروں کے دیرینہ مطالبات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق رائے قائم کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ اصلاح آبپاشی جھنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا گیا کیونکہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر زمینداروں کے مطالبات کو ترجیح دی اور منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شرکاء نے عامر کی کوششوں کو موثر منصوبہ بندی اور نگرانی سے منسلک قرار دیا۔اجلاس میں سابقہ ماہرِ تعلیم محمد بخش کھوکھر کی نگرانی اور سرپرستی پر بھی اکسپشنل طور پر شکرگزاری کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ محمد بخش کھوکھر نے کام کی ذاتی طور پر نگرانی کی اور اس سے منصوبے کی رفتار میں بہتری آئی، اس حوالے سے اُمید ظاہر کی گئی کہ وہ آئندہ بھی علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی پروجیکٹس کرواتے رہیں گے۔کھال منیجمنٹ کمیٹی کے اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی سطح پر مستقل روابط اور مربوط نگرانی سے نہ صرف موجودہ منصوبہ بروقت مکمل ہوا بلکہ مستقبل میں بھی اسی طرزِ عمل سے کام جاری رہنے کی توقع ہے۔ اجلاس میں شریک افراد نے مقامی زمینداروں کے تعاون کو اہم قرار دیا اور کہا کہ آئندہ بھی کمیونٹی کی شمولیت سے اصلاح آبپاشی کے منصوبے کامیابی سے مکمل ہوں گے۔
