ہنگو میں دو دھماکے ایس پی آپریشنز سمیت تین شہید

newsdesk
1 Min Read
ہنگو میں دو دھماکوں میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور سیکورٹی سخت کر دی۔

دو دھماکوں کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور دو دیگر پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے غلمینہ چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی آپریشنز بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئے، مگر راستے میں پولیس گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تینوں اہلکار شہید ہو گئے۔ہنگو دھماکے کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی فورسز اور پولیس نے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی اور زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی گئی۔واقعے کے بعد پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشنز شروع کر دیے ہیں اور جائے وقوعہ کی تفتیش جاری ہے۔ حکام نے شہریوں سے حفاظتی تعاون کی درخواست کی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے