اسلام آباد میں پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ پروقار تقریب میں پاسبانِ وطن کے نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر اسلام آباد کے ضلعی صدر ناصر عباسی، مرکزی جنرل سیکریٹری ملک آصف اور ڈیرہ غازی خان کے ضلعی صدر سردار سعید بزدار نے باضابطہ طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں۔تقریب میں پاسبانِ وطن کی مرکزی قیادت اور پارٹی کے سینئر اراکین نے وسیع شرکت کی اور نومنتخب قائدین کو مبارکباد پیش کی۔ شرکا نے اس موقع پر عہد کیا کہ وہ پارٹی کے منشور کی روح کے مطابق فیصلے کریں گے اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دیں گے۔نئے عہدیداران نے منشور پر مکمل عملدرآمد، عوامی خدمت، انصاف کے قیام اور شفاف نظام کے نفاذ کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل، نمائندگی کے فروغ اور مقامی رابطے مضبوط کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔مرکزی قیادت نے نومنتخب نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ نچلی سطح تک پاسبانِ وطن کے مقاصد پہنچائیں گے اور جماعت کے بنیادی اصول عوام تک سمجھائیں گے۔ شرکاء نے باوقار انداز میں تقریب کا اختتام کیا اور یکجہتی اور خدمت کے عزم کو دوہرایا۔
