سمارٹ ورچوئل اسپتال منصوبے پر اہم اجلاس

newsdesk
1 Min Read
وفاقی وزیر صحت کی زیر صدارت سمارٹ ورچوئل اسپتال منصوبے پر زوم اجلاس، ٹیلی میڈیسن کے ذریعے دور دراز علاقوں میں طبی سہولتوں پر بریفنگ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت امریکن ٹیلی میڈیسن فزیشنز کے سربراہ ڈاکٹر وقاص احمد کے ساتھ سمارٹ ورچوئل اسپتال منصوبے پر ایک اہم زوم اجلاس ہوا۔اجلاس میں جوائنٹ سیکریٹری اسپتال، ڈی جی ڈویلپمنٹ صمد اور اطہر نے بھی شرکت کی اور منصوبے کے مختلف تکنیکی اور انتظامی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر وقاص احمد نے دور دراز علاقوں میں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی، جس میں مریض تک ربط قائم کرنے، آن لائن تشخیص اور فوری مشاورت کے نظام سمیت سمارٹ ورچوئل اسپتال کے عملی نفاذ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی۔وفاقی وزیر صحت نے اس منصوبے کو سراہا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کے شعبے میں بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ہر شہری کو معیاری، سستی اور بروقت طبی سہولت فراہم کرنے کو اولین ترجیح دے گی اور سمارٹ ورچوئل اسپتال منصوبے کی آگے بڑھانے میں بھرپور حمایت کرے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے