پٹرولنگ پولیس راولپنڈی کے ریجنل آفیسر ایس پی فیصل سلیم نے پٹرولنگ پوسٹ حطار ضلع اٹک کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم کے تحت پوسٹ پر پودا لگا کر ماحولیات کے تحفظ کی جانب تعاون کا عملی اظہار کیا۔دورے کے دوران پوسٹ کے تمام انچارجز اور محرران موجود تھے جہاں ایس پی نے عملے کو ایس او پی کے مطابق ڈیوٹی انجام دینے کی واضح ہدایات دیں۔ انہوں نے جوانوں کے پیش آنے والے مسائل غور سے سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی تاکہ عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔پٹرولنگ پولیس راولپنڈی کے سربراہ نے مقامی مصالحتی کمیٹی کے اراکین، مقامی صحافیوں اور ٹرانسپورٹرز سے بھی ملاقات کی اور انہیں بریفنگ دی۔ شرکاء نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور پٹرولنگ پولیس کی عوامی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ترجمان شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس راولپنڈی عوام کے تحفظ اور سہولت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ضلع اٹک میں قانون نافذ کرنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے مستقل اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
