نیشنل بینک آف پاکستان نے یونین پے انٹرنیشنل کی جانب سے اسٹریٹجک شراکت کے اعتراف میں مارکیٹنگ پروموشن ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ اعزاز ندیم ہارون، کنٹری ہیڈ یونین پے انٹرنیشنل (پاکستان، قطر، بحرین اور افغانستان) نے رحمت علی ہاسنی، صدر و چیف ایگزیکٹو نیشنل بینک آف پاکستان کے حوالے کیا۔ اس موقع پر بینک کی قیادت اور شراکت داروں کی موجودگی نے اس کامیابی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ یونین پے ایوارڈ نیشنل بینک کی مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل حکمت عملی کی تسلسل اور اثرپذیری کا آئینہ دار ہے۔تقریب میں بینک قیادت میں عدنان نصیر، سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ و چیف ڈیجیٹل آفیسر؛ فواد فاروق، سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ و گروپ چیف آیتماعد اسلامی بینکنگ؛ فیصل احمد ٹوپرا، سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ریٹیل بینکنگ؛ عمران فاروقی، سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ و گروپ چیف آپریشنز؛ اور نبیل اسلم، سینئر وائس پریزیڈنٹ و وِنگ ہیڈ کارڈز شامل تھے۔ یونین پے انٹرنیشنل کی طرف سے کاشف علی، ہیڈ بزنس ڈیولپمنٹ (پاکستان و بحرین) اور محمد علی عباس، سینئر مینیجر (پاکستان، افغانستان و قطر) نے شرکت کی جبکہ فہد محمود، چیف ایگزیکٹو ڈیکاگون پاکستان بھی موجود تھے۔یہ اعزاز نیشنل بینک اور گلوٹلو کے مابین کامیاب مارکیٹنگ تعاون کا صلہ ہے، جس کے تحت ملک بھر میں تیس ہزار سے زائد تاجروں پر خصوصی رعایتی پیشکشیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس شراکت نے ڈیبٹ کارڈ کے استعمال کو فروغ دیا، صارفین میں ڈیجیٹل اپنائیت کو بڑھایا اور بینک کے کسٹمر انگیجمنٹ پروگرامز کو مضبوط بنایا۔ یونین پے ایوارڈ کے ذریعے نیشنل بینک کی وہ مہمات سراہیں گئیں جو صارفین اور اسٹاف دونوں کے لیے موثر ثابت ہوئیں۔یہ نیشنل بینک کا یونین پے کے تحت پانچواں بڑا اعزاز ہے، جس میں پہلے کے ایوارڈز میں سب سے زیادہ ڈیبٹ کارڈ اجراء، سب سے زیادہ پوائنٹ آف سیل خرچ، سب سے زیادہ فعال پوائنٹ آف سیل صارفین اور سب سے زیادہ ورچوئل کارڈز شامل تھے۔ اس مقام کے ساتھ نیشنل بینک ڈیجیٹل بنکاری، صارف سہولت اور اثر انگیز مارکیٹنگ میں پیش قدمی جاری رکھے گا اور مستقبل میں بھی ایسے تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دے گا۔
